منگل، 10-مارچ،2026
منگل 1447/09/21هـ (10-03-2026م)

گرج چمک کے ساتھ بارشیں؛ محکمہ موسمیات نے بڑی خوشخری سنادی

10 مارچ, 2026 09:40

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ ملک کے بیشتر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

   محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلود، تیز ہواؤں کے ساتھ چند مقامات پر تیز، موسلادھاربارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

چترال، دیر، سوات، بٹگرام، بونیر، مالاکنڈ، مانسہرہ میں بارش کا امکان ہے، پشاور، صوابی، ایبٹ آباد اور باجوڑ میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ  بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بیشتر مقامات پر  ژالہ باری کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک ،شمالی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

ژوب، قلعہ عبداللہ، پشین اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور خطہ پوٹھوہار میں مطلع ابرآلود رہے گا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔