تیل کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کو مزید بڑھا سکتا ہے، امریکی اخبار کی رپورٹ

معاشی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ عالمی مہنگائی اور معاشی سست روی کو مزید بڑھا سکتا ہے۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ عالمی معیشت کے لیے ایک بڑا خطرہ بن سکتا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کئی مہینوں تک برقرار رہ سکتا ہے، جس کے نتیجے میں خوراک اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگا کیونکہ ان اشیاء کی ترسیل کے اخراجات بڑھ جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : تیل کی قیمتوں میں اضافہ عالمی سلامتی کی معمولی قیمت ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
معاشی ماہرین کے مطابق پہلے ہی بڑھتی ہوئی مہنگائی کا سامنا کرنے والے صارفین اور کاروباری اداروں کے لیے یہ صورتحال مزید مشکلات پیدا کر سکتی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ کے آغاز کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمت ایک موقع پر ایک سو ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی، جس سے مالیاتی منڈیوں میں بے چینی پیدا ہوئی۔
دنیا کے بڑے صنعتی ممالک کے وزرائے خزانہ نے گزشتہ روز ہنگامی اجلاس بھی منعقد کیا، جس میں عالمی توانائی بحران سے نمٹنے کے مختلف اقدامات پر غور کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق امریکا میں پٹرول کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے اور ایک ہفتے کے اندر اوسط قیمت میں سولہ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










