پیر، 25-مئی،2026
پیر 1447/12/08هـ (25-05-2026م)

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

25 مئی, 2026 12:10

عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کی بنیادی وجہ ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ معاہدے سے متعلق غیر یقینی صورتحال اور عالمی معاشی اتار چڑھاؤ بتایا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق سونے کی قیمت میں ایک فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد عالمی سطح پر سونا ایک بار پھر سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ اس وقت 4 ہزار 560 سے 4 ہزار 587 امریکی ڈالر فی ٹرائے اونس کے درمیان رہے۔ اسی طرح فی گرام سونے کی قیمت تقریباً 146.70 امریکی ڈالر ریکارڈ کی گئی جبکہ ایک کلو سونے کی قیمت تقریباً 146 ہزار 695 امریکی ڈالر تک پہنچ گئی۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔