جعل سازی کا خاتمہ!!! زمین کی رجسٹری میں انقلابی قدم؛ جائیداد خرید و فروخت کا طریقہ کار مکمل تبدیل؛ طریقہ جانیے

Revolutionary Step in Land Registry; Property Buying and Selling Process Completely Changed
پنجاب میں زمینوں کی خرید و فروخت اور رجسٹری کے نظام میں اب اہم تبدیلی کر دی گئی ہے۔
پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ پرانے پیلے اسٹامپ پیپر کو ختم کر کے ڈیجیٹل سفید اسٹامپ پیپر کا نظام شروع کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تبدیلی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی۔
اب صوبے بھر میں زمین سے متعلق تمام قانونی دستاویزات اور رجسٹریاں ڈیجیٹل سفید اسٹامپ پیپر پر تیار ہوں گی۔ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد زمین کے لین دین کے عمل کو آسان، محفوظ اور شفاف بنانا ہے۔ اس سے جعلی اسٹامپ پیپر اور فراڈ کے معاملات ختم کرنے میں مدد ملے گی۔
پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے تمام رجسٹری دفاتر، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کو ہدایت دی ہے کہ وہ فوری طور پر نئے نظام پر عملدرآمد کریں۔ پرانے پیلے اسٹامپ پیپر کو مرحلہ وار ختم کیا جائے گا۔
شہری اب زمین کی خرید و فروخت، انتقال یا دیگر قانونی معاملات کے لیے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ درخواست دینے کے بعد شہری ڈیجیٹل سفید اسٹامپ پیپر کا پرنٹ حاصل کریں گے اور رجسٹری کا عمل مکمل کریں گے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ہر اسٹامپ پیپر کا منفرد اندراج ہوگا، جس کی تصدیق متعلقہ نظام کے ذریعے ممکن ہوگی۔ اس سے زمینوں کے معاملات میں شفافیت بڑھے گی اور شہریوں کو آسانی ہوگی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آئندہ زمین کے ریکارڈ، رجسٹری اور انتقال کے بیشتر کام مکمل طور پر ڈیجیٹل نظام کے تحت کیے جائیں گے۔ اس سے شہریوں کو دفاتر کے چکر کم لگیں گے اور کام جلد مکمل ہوگا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










