ایران میں تیل تنصیبات پر ہوئی بمباری سے پاکستان میں فضائی آلودگی کا خطرہ

ایران میں تیل کی تنصیبات پر شدید بمباری کے بعد پیدا ہونے والی فضائی آلودگی کے اثرات پڑوسی ممالک تک پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، تاہم پاکستان میں کالی بارش کے امکان کو رد کر دیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق حملوں کے بعد تہران میں فضائی آلودگی اس قدر بڑھ گئی کہ آسمان پر سیاہ بادل چھا گئے اور بعض علاقوں میں تیل کے ذرات سے آلودہ بارش بھی ریکارڈ کی گئی۔ اس صورتحال کے بعد پڑوسی ممالک میں اس کے موسمی اثرات کے حوالے سے تشویش پیدا ہو گئی ہے۔
پاکستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق مغرب سے آنے والی ہواؤں کے ذریعے آلودہ ذرات پاکستان کے مغربی علاقوں تک پہنچ سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : تیل تنصیبات پر حملے جاری رہے تو جواب اسی نوعیت کا ہوگا، پاسداران انقلاب
حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ ایران کے راستے پاکستان میں داخل ہوگا اور اس کے ساتھ آلودگی پیدا کرنے والے ذرات بھی موجود ہو سکتے ہیں۔
محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ پاکستان میں کالی بارش ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے تاہم فضائی معیار متاثر ہونے کا خدشہ موجود ہے۔
اس پیش نظر ملک کے مختلف علاقائی دفاتر کو ہدایت کی گئی ہے کہ بارش ہونے کی صورت میں اس کے نمونے جمع کر کے ان کا تجزیہ کیا جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ آلودگی کا جائزہ لیا جا سکے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










