بدھ، 11-مارچ،2026
بدھ 1447/09/22هـ (11-03-2026م)

کفایت شعاری اقدامات؛ کن سرکاری اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی نہیں ہوگی؟ اہم اعلان ہوگیا

11 مارچ, 2026 08:23

وفاقی حکومت نے سرکاری اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی سے متعلق اہم فیصلے کیے ہیں۔

 کابینہ ڈویژن کے مطابق گریڈ 20 اور اس سے اوپر کے افسران سے رضاکارانہ طور پر دو دن کی تنخواہ کی کٹوتی کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ ہدایت خاص طور پر ان افسران کے لیے ہے جن کی ماہانہ تنخواہ تین لاکھ روپے یا اس سے زیادہ ہے۔

کابینہ ڈویژن نے واضح کیا ہے کہ اس فیصلے کا اطلاق شعبہ صحت اور تعلیم پر نہیں ہوگا۔ یعنی ان شعبوں میں کام کرنے والے افسران اور ملازمین اس کٹوتی سے مستثنیٰ رہیں گے۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے سرکاری دفاتر کے لیے ہفتے میں چار دن کام کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نئے فیصلے کے مطابق سرکاری دفاتر پیر، منگل، بدھ اور جمعرات کو کھلے رہیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔ اس نظام سے دفتری اخراجات کم کرنے اور توانائی کی بچت میں مدد ملے گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔