گرج چمک کے ساتھ بارش کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

When Will Thunderstorms and Rain Occur? Major Prediction by Meteorological Department
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں، خاص طور پر خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش کے امکانات ہیں۔ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی مزید بارش متوقع ہے۔
اسلام آباد میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور چند علاقوں میں ژالہ باری ہو سکتی ہے۔ اسی طرح کوئٹہ، زیارت اور ژوب سمیت دیگر گردونواح میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
راولپنڈی، اٹک، چکوال، میانوالی، جہلم اور گجرات میں بھی بارش متوقع ہے۔ سرگودھا، خوشاب، مری اور گلیات کے علاقوں میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام اور بونیر میں بھی بارش کا امکان ہے۔ ایبٹ آباد، مانسہرہ، مالاکنڈ اور بونیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ خیبر، وزیرستان، مہمند، صوابی، مردان، چارسدہ اور نوشہرہ میں ژالہ باری کے بھی امکانات ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بنوں، اورکزئی، کرم، کوہاٹ اور ہنگو میں تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک اور بارش متوقع ہے۔ عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ موسم کی تبدیلیوں سے متعلق خبروں پر نظر رکھیں اور محفوظ رہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









