بلوچستان کے ساحل پر دلکش منظر، ڈولفن کی بڑی تعداد نمودار

بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی کے قریب سمندر میں ڈولفن کے بڑے جھنڈ کو تیرتے دیکھا گیا، جس نے مقامی لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی۔
بلوچستان کے ساحلی علاقے پسنی کے قریب سمندر میں ڈولفن کے ایک بڑے جھنڈ کی موجودگی نے مقامی لوگوں اور ماہی گیروں کی توجہ حاصل کرلی ہے۔
پسنی کے ساحل کے قریب صاف پانی میں تیرتی ڈولفن کا یہ دلکش منظر وہاں موجود افراد کے لیے غیر معمولی اور خوشگوار تجربہ ثابت ہوا۔
یہ بھی پڑھیں : بلوچستان؛ سیکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیاں، 15 دہشتگرد جہنم واصل
پاکستان کوسٹ گارڈ کے پسنی میں تعینات اہلکاروں نے بھی اس خوبصورت منظر کو اپنے کیمروں میں محفوظ کر لیا۔
ماہرین کے مطابق ڈولفن عام طور پر صاف اور پرسکون پانی میں رہنا پسند کرتی ہیں اور ساحل کے قریب ان کی موجودگی اس بات کی علامت ہوتی ہے کہ سمندری ماحول نسبتاً بہتر اور صحت مند ہے۔
مقامی ماہی گیروں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے مناظر کم ہی دیکھنے کو ملتے ہیں اور جب ڈولفن کے جھنڈ ساحل کے قریب نظر آتے ہیں تو یہ نہ صرف دلکش منظر پیش کرتے ہیں بلکہ سمندری حیات کی صحت مند حالت کی نشاندہی بھی کرتے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









