فلسطین کا غزہ کے معصوم بچوں پر وزیراعظم شہباز شریف کے دل سوز کلمات پر خراج تحسین

ریاست فلسطین نے غزہ کے معصوم بچوں کی شہادت پر وزیراعظم شہباز شریف کے دل سوز الفاظ کو اپنے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر نمایاں کر دیا۔
ریاست فلسطین نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم اسٹیٹ آف فلسطین پر غزہ میں معصوم بچوں کی شہادت پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے دل سوز اور پُراثر الفاظ کو نمایاں جگہ دی ہے۔
فلسطین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے فلسطینی خواتین، بچوں اور بزرگوں پر اسرائیلی قابضین کی جانب سے ڈھائے جانے والے ہولناک مظالم کو عالمی ضمیر کے سامنے انتہائی مؤثر انداز میں اجاگر کیا ہے۔
وزیراعظم کے خطاب میں ہند رجب اور آٹھ سالہ وفا عقیلہ سمیت غزہ کے معصوم بچوں کی المناک شہادتوں کا ذکر خصوصی طور پر کیا گیا، جنہوں نے پوری دنیا کے انسانوں کے دل دہلا دیئے۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل مسجد اقصی پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، خالد مشعل
وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی برادری کے سامنے یہ سوال اٹھایا کہ کیا غزہ میں پیدا ہونے والا بچہ دنیا کے کسی بھی دوسرے خطے میں پیدا ہونے والے بچے کی طرح زندگی گزارنے، ایک بہتر مستقبل دیکھنے اور اپنے خواب پورے کرنے کا حق نہیں رکھتا؟
انہوں نے اپنے خطاب میں یاد دلایا کہ گزشتہ سال انہوں نے ہند رجب نامی ایک معصوم فلسطینی بچی کی دل دہلا دینے والی داستان بیان کی تھی، جسے اسرائیلی فوجیوں نے بے دردی سے گولی مار کر شہید کر دیا تھا اور اس سال ایک اور سانحہ آٹھ سالہ وفا عقیلہ کی شکل میں ہمارے دلوں پر بوجھ بن گیا ہے، جس کی سسکتی ہوئی ماں کی دلخراظ چیخیں گونج رہی ہیں کیونکہ جس دن اس کی زندگی کا پہلا اسکول کا دن ہونا چاہیے تھا، وہ اس کی زندگی کا آخری دن بن گیا۔
ریاست فلسطین نے اس بات کا اعترف کیا کہ ہند رجب، وفا عقیلہ اور ان گنت دیگر شہداء کے المیے تاریخ میں ہماری اجتماعی خاموشی ناکامی اور بے عملی کے خلاف فردِ جرم کے طور پر ہمیشہ گونجتے رہیں گے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









