پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور کی پہلی لائیو ویپن فائرنگ، اینٹی شپ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

پاک بحریہ کی آبدوز پی این ایس ایم ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلے لائیو ویپن فائرنگ کے مظاہرے میں اینٹی شپ کروز میزائل سے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کی جدید آبدوز ہنگور نے لائیو ویپن فائرنگ کا ایک شاندار اور کامیاب مظاہرہ کیا ہے۔ اس مشق کے دوران آبدوز ہنگور نے طویل فاصلے تک درست نشانہ بنانے والے اینٹی شپ کروز میزائل کا کامیاب فائر کیا۔
یہ بھی پڑھیں : اقوام متحدہ کا خطے میں کشیدگی کم کرنے کی پاکستانی کوششوں کا اعتراف
شمالی بحیرہ عرب میں کی جانے والی یہ پہلی لائیو ویپن فائرنگ پوری طرح کامیاب رہی اور میزائل نے اپنے مقررہ ہدف کو انتہائی درستگی اور مہارت کے ساتھ نشانہ بنایا۔
اس اہم موقع پر نیول چیف نے خود پی این ایس ایم ہنگور کی پہلی لائیو ویپن فائرنگ کا براہ راست مشاہدہ کیا۔ نیول چیف نے اس آبدوز کی جنگی صلاحیت اور اس پر تعینات عملے کی پیشہ ورانہ مہارت و تیاری کو بھرپور انداز میں سراہا۔
سربراہ پاک بحریہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک کی بحری دفاعی صلاحیتوں میں اس طرح کا اضافہ سمندری سرحدوں کے دفاع کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









