مہنگے پیٹرول سے پریشان موٹرسائیکل مالکان کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

Big Relief for Motorcycle Owners Worried About Expensive Petrol
پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔
اسی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے موٹرسائیکل سواروں کے لیے ایک خصوصی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عید تک شہریوں کو بطور تحفہ مفت پیٹرول فراہم کیا جائے گا۔
گورنر سندھ کے مطابق وہ شہر کے مختلف پیٹرول پمپس کا اچانک دورہ کریں گے۔ اس دوران جو بھی موٹرسائیکل سوار پمپ پر موجود ہوگا اسے تین لیٹر تک پیٹرول مفت فراہم کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام مہنگائی کے دور میں شہریوں کو کچھ ریلیف دینے کے لیے کیا جا رہا ہے۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ بہت سے ایسے افراد ہیں جو روزگار کے لیے موٹرسائیکل استعمال کرتے ہیں۔ موجودہ حالات میں ایک ہزار روپے کا پیٹرول بھرانا بھی کئی لوگوں کے لیے مشکل ہو گیا ہے۔ اسی لیے گورنر ہاؤس کی جانب سے یہ چھوٹا سا تحفہ شہریوں کے لیے عید کی خوشی کے طور پر دیا جا رہا ہے۔
انہوں نے موجودہ عالمی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت خطے میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔ اگر جنگی حالات طویل ہوئے تو پیٹرول سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ اس لیے عوام کو دعا کرنی چاہیے کہ خطے میں امن قائم رہے۔
گورنر سندھ نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے کفایت شعاری مہم پر عمل کرتے ہوئے گورنر ہاؤس میں آخری عشرے کی افطار تقریبات منسوخ کر دی گئی ہیں۔ تاہم شہریوں کے لیے امیدِ رمضان دسترخوان بدستور جاری رہے گا تاکہ مستحق افراد کو سہولت ملتی رہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












