پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب

لاہور ہائی کورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیا۔
لاہور ہائی کورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار نے عدالت کے سامنے مؤقف اختیار کیا کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پچپن روپے تک اضافہ کر دیا ہے اور عوام کو اس فیصلے کی وجوہات کے بارے میں آگاہ نہیں کیا گیا۔
درخواست میں کہا گیا کہ عدالت حکومت سے یہ وضاحت طلب کرے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کس طریقہ کار کے تحت مقرر کی جاتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عالمی حالات کا اثر ہے، مشرف زیدی
درخواست گزار کے مطابق وہ دو ہزار بائیس سے حکومت سے قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کے بارے میں معلومات طلب کر رہے ہیں لیکن اس حوالے سے مکمل وضاحت نہیں دی گئی۔
سماعت کے دوران وفاقی حکومت کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متعلقہ ریگولیٹری اتھارٹی کی سمری کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔
عدالت نے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کے بارے میں وضاحت طلب کی ہے۔ لاہور ہائی کورٹ نے ہدایت کی کہ اس معاملے پر تحریری جواب جمع کرایا جائے اور قیمتوں کے تعین کے مکمل طریقہ کار سے آگاہ کیا جائے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








