جمعرات، 12-مارچ،2026
جمعرات 1447/09/23هـ (12-03-2026م)

ٹھٹھہ میں خوفناک حادثہ، ڈمپر جھوپڑی پر الٹ گیا، تین افراد جاں بحق

12 مارچ, 2026 15:27

ٹھٹھہ میں ایک خوفناک حادثے میں تیز رفتار ڈمپر بے قابو ہو کر خانہ بدوشوں کی جھوپڑی پر الٹ گیا، جس کے نتیجے میں ایک بچی سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔

سندھ کے ضلع ٹھٹھہ میں مکلی بائی پاس کے قریب ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک تیز رفتار ڈمپر بے قابو ہو کر سڑک کے کنارے قائم خانہ بدوشوں کی جھوپڑی پر میں جا گھسا۔

حادثہ این تھری پمپ کے قریب پیش آیا، جہاں ڈمپر کے الٹنے سے جھوپڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور اس میں موجود افراد ملبے تلے دب گئے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی: ڈمپر نے دو افراد کو کچل کر موت کے منہ میں دھکیل دیا

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ایک بچی سمیت تین افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک بچہ شدید زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واقعے کے بعد ریسکیو ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور حادثے کی اصل وجوہات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔