جمعرات، 12-مارچ،2026
جمعرات 1447/09/23هـ (12-03-2026م)

وزیر اعظم مختصر اور ہنگامی دورے پر سعودی عرب روانہ

12 مارچ, 2026 15:34

وزیر اعظم شہباز شریف ہنگامی طور پر سعودی عرب کے چند گھنٹوں کے سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے ہیں، جہاں وہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا یہ دورہ سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔

اس دورے کے دوران وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان اہم ملاقات متوقع ہے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں خطے میں جاری کشیدگی، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور مشرق وسطیٰ میں بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال بھی زیر بحث آئے گی۔

دونوں رہنماء اس بات پر بھی غور کریں گے کہ خطے میں امن اور استحکام کے لیے مشترکہ کوششیں کس طرح مؤثر انداز میں آگے بڑھائی جا سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا عمانی ہم منصب سے رابطہ، کشیدگی کم کرنے پر زور

اسلام آباد میں ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے نیوز بریفنگ کے دوران بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا یہ دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لیے ہمیشہ مثبت اور تعمیری کردار ادا کرتا رہا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا۔

ترجمان کے مطابق اس دورے سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی، اقتصادی اور سیکیورٹی تعاون کے فروغ کے امکانات بھی بڑھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات باہمی اعتماد، مذہبی اور تاریخی روابط پر مبنی ہیں اور دونوں ممالک ہمیشہ اہم علاقائی اور عالمی امور پر ایک دوسرے کے ساتھ قریبی رابطہ رکھتے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔