موٹرسائیکل سوار خبردار؛ انتہائی اہم فیصلہ ہوگیا

Motorcyclists Beware; Extremely Important Decision Announced
سی ٹی او لاہور نے موٹرسائیکل سواروں کی حفاظت کے لیے اہم فیصلہ کیا ہے۔
فیصلے کے مطابق لاہور میں بائیک رائیڈ سروسز پر ڈبل سواری کے دوران دونوں افراد کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی ہوگا۔ یہ اقدام ٹریفک حادثات میں کمی اور شہریوں کی جان کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔
سی ٹی او نے رائیڈ ہیلنگ کمپنیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی بائیک سروسز میں اضافی ہیلمٹ فراہم کریں۔ کمپنیوں کو کہا گیا ہے کہ ہر موٹرسائیکل پر سوار مسافر کے لیے ہیلمٹ موجود ہو۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کسی بھی صورت میں بغیر ہیلمٹ ڈبل سواری نہ ہو۔
اتھارٹی کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ ہیلمٹ کے بغیر ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔ اگر کوئی شخص یا کمپنی اس حکم کی خلاف ورزی کرے گی تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ٹریفک پولیس کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ اس فیصلے پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










