وزیراعظم سعودی عرب سے وطن واپس پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں، جہاں انہوں نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کی۔
وزیراعظم ہاؤس کے مطابق یہ دورہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر کیا گیا تھا۔ دورے میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے تفصیلی ملاقات ہوئی، جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے آغاز میں وزیراعظم نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور پاکستان کے لیے سعودی عرب کی دیرینہ حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں : وزیر اعظم مختصر اور ہنگامی دورے پر سعودی عرب روانہ
شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات باہمی اعتماد، احترام اور تاریخی روابط پر مبنی ہیں اور دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ انہوں نے مشکل حالات میں سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی اور حمایت کا اعادہ بھی کیا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے میں حالیہ پیش رفت اور امن و استحکام کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ خطے میں امن کے قیام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔
وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کو یقین دلایا کہ پاکستان مستقبل میں بھی سعودی عرب کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھے گا اور دونوں ممالک مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








