جمعہ، 13-مارچ،2026
جمعہ 1447/09/24هـ (13-03-2026م)

نو مئی جلاؤ گھیراؤ کیس : اعظم سواتی، جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ کی ضمانت میں توسیع

13 مارچ, 2026 15:08

انسداد دہشت گردی عدالت نے نو مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں اعظم سواتی، جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں جج ارشد جاوید کی سربراہی میں نو مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کی سماعت کی سماعت ہوئی، جس کے دوران اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں عدالت نے سابق سینیٹر اعظم سواتی، جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی ہے۔

عدالت نے عبوری ضمانت کو برقرار رکھتے ہوئے اس میں تین اپریل تک توسیع کر دی اور آئندہ سماعت پر مقدمات کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں : ریڈیو پاکستان حملہ کیس : وزیر اعلیٰ سہیل افریدی سمیت دیگر نامزد

عدالت نے استغاثہ کو ہدایت دی کہ آئندہ سماعت پر مقدمات کا مکمل ریکارڈ پیش کیا جائے جبکہ وکلاء سے بھی اس معاملے پر تفصیلی دلائل طلب کیے گئے ہیں۔

عدالتی کارروائی کے دوران ملزمان کے وکلاء نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے مؤکلوں کو سیاسی بنیادوں پر مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے جبکہ استغاثہ کی جانب سے کہا گیا کہ مقدمات کے شواہد عدالت میں پیش کیے جائیں گے۔

عدالت نے دونوں جانب کے مؤقف کو سننے کے بعد عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت تک ملزمان کو ریلیف برقرار رکھنے کا فیصلہ سنایا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔