جمعہ، 13-مارچ،2026
جمعہ 1447/09/24هـ (13-03-2026م)

پاکستان میں رواں سال گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں اضافہ

13 مارچ, 2026 15:08

پاکستان میں مہنگائی اور عالمی اقتصادی دباؤ کے باوجود گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، فروخت ہونے والی گاڑیوں کی تعداد سترہ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

پاکستان میں جاری معاشی دباؤ اور مہنگائی کے باوجود گاڑیوں کی فروخت میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ پاکستان آٹو موبائل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فروری دو ہزار چھبیس کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اکتالیس اعشاریہ سات فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر گاڑیوں کی حدِ رفتار میں کمی کر دی گئی

اعداد و شمار کے مطابق فروری دو ہزار چھبیس میں مجموعی طور پر سترہ ہزار ایک سو اکیس گاڑیاں فروخت ہوئیں جبکہ گزشتہ سال اسی مہینے میں صرف بارہ ہزار چوراسی گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی آٹھ مہینوں کے دوران گاڑیوں کی مجموعی فروخت ایک لاکھ اٹھائیس ہزار چار سو نواسی تک پہنچ گئی ہے، جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں تینتالیس اعشاریہ دو فیصد زیادہ ہے۔

اعداد و شمار میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ فروری کے مہینے میں موٹر سائیکلوں اور تین پہیوں والی گاڑیوں کی پیداوار ایک لاکھ ستاون ہزار پانچ سو تینتالیس یونٹس رہی جبکہ فروخت ایک لاکھ انسٹھ ہزار پانچ سو بارہ یونٹس تک پہنچ گئی۔

Catch all the پاکستان News, کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔