راولپنڈی میں سرچ آپریشن، سترہ افغان باشندے گرفتار

راولپنڈی میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران سترہ افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ کارروائی تھانہ صادق آباد کے مختلف علاقوں میں کی گئی جہاں پولیس اور دیگر اداروں نے مشترکہ طور پر کومبنگ سرچ آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران علاقے میں موجود افراد کی مکمل جانچ پڑتال کی گئی اور ان کی دستاویزات کی تصدیق بھی کی گئی۔ حکام کے مطابق متعدد افراد مطلوبہ قانونی دستاویزات پیش نہ کر سکے، جس کے بعد سترہ افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : افغانستان سے متعلق بھارت کے الزامات مضحکہ خیز اور منافقانہ ہیں، دفتر خارجہ
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کو ابتدائی کارروائی کے بعد تھانے منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کے کوائف کا اندراج کیا گیا۔ بعد ازاں ان افراد کو ہولڈنگ سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق اس طرح کے سرچ آپریشنز کا مقصد علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانا اور غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف کارروائی کرنا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








