پاکستان ریلوے کا عید کے موقع پر چار خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

پاکستان ریلویز نے عید کے موقع پر مسافروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے چار خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ وزیر ریلوے کی ہدایت پر کیا گیا ہے تاکہ عید کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں کے درمیان سفر کرنے والے افراد کو اضافی سہولت فراہم کی جا سکے۔
حکام کے مطابق پہلی عید خصوصی ٹرین سولہ مارچ کو لاہور سے کراچی کے لیے روانہ ہو گی۔ دوسری خصوصی ٹرین سترہ مارچ کو کوئٹہ سے راولپنڈی کے لیے چلائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان اور سعودی عرب کا مسلم ممالک کے درمیان تصادم روکنے پر اتفاق
اسی طرح تیسری خصوصی ٹرین سترہ مارچ کو کراچی سے پشاور کے لیے روانہ ہو گی، جبکہ چوتھی خصوصی ٹرین اٹھارہ مارچ کو کراچی سے لاہور کے لیے چلائی جائے گی۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ عید کے موقع پر ہر سال مسافروں کی بڑی تعداد اپنے آبائی شہروں کا رخ کرتی ہے، جس کی وجہ سے ٹرینوں میں رش بڑھ جاتا ہے۔
اسی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اضافی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاکہ شہریوں کو بہتر سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔ خصوصی ٹرینوں کی روانگی اور ٹکٹوں کے حوالے سے مزید تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








