اتوار، 15-مارچ،2026
اتوار 1447/09/26هـ (15-03-2026م)

افغان سیاسی قیادت نے پاکستان سے کشیدگی کا ذمہ دار طالبان کو قرار دے دیا

15 مارچ, 2026 15:40

افغان سیاسی شخصیات نے پاکستان کے ساتھ کشیدگی کا ذمہ دار افغان طالبان کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیموں کو پناہ دینے کی پالیسی نے ملک کو سنگین مشکلات میں ڈال دیا ہے۔

افغان سیاسی رہنما احمد مسعود نے ایک بیان میں کہا کہ طالبان نے دہشت گرد تنظیموں کو پناہ دے کر ایسے حالات پیدا کئے ہیں جن کے باعث افغانستان کے علاقائی تعلقات متاثر ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طالبان حکومت نہ صرف عالمی سطح پر اپنی ساکھ کھو چکی ہے بلکہ داخلی سطح پر بھی اسے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سکیورٹی فورسز نے افغان طالبان کے ڈرون حملے ناکام بنادیے؛ آئی ایس پی آر

اسی طرح افغان سیاسی رہنما محمد محقق نے بھی طالبان کی پالیسیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے عوام کو امید کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے اور انہیں بڑی تبدیلی کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں ہزارہ برادری کو نسلی بنیادوں پر نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے اور ایسے واقعات کا سلسلہ فوری طور پر بند ہونا چاہیے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔