کفایت شعاری اقدامات؛ سرکاری افسران کی تنخواہوں میں کٹوتی کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری

Bad News for Government Employees; Government Makes a Major Decision
حکومت نے کفایت شعاری مہم کے تحت اعلیٰ سرکاری افسران کی تنخواہوں میں عارضی کٹوتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ اقدام مالی بچت اور ایندھن کے استعمال میں کمی کے مقصد سے کیا گیا ہے۔ اس فیصلے سے حاصل ہونے والی رقم عوامی فلاح اور سہولت کے منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف تنخواہوں کے اسکیل کے مطابق کٹوتی کی شرح مقرر کی گئی ہے۔ تین لاکھ سے دس لاکھ روپے تک ماہانہ تنخواہ لینے والے افسران کی تنخواہ سے دو ماہ کے لیے پانچ فیصد کمی کی جائے گی۔
دس لاکھ سے بیس لاکھ روپے تنخواہ لینے والوں کے لیے پندرہ فیصد کٹوتی مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح بیس لاکھ سے تیس لاکھ روپے تک تنخواہ لینے والے افسران کی آمدن سے پچیس فیصد کمی کی جائے گی۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ تیس لاکھ روپے سے زیادہ تنخواہ لینے والے اعلیٰ افسران کی مجموعی تنخواہ سے تیس فیصد کٹوتی کی جائے گی۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ عارضی بنیادوں پر کیا گیا ہے اور اس کا مقصد قومی وسائل کا بہتر استعمال یقینی بنانا ہے۔
حکومت نے کفایت شعاری اور ایندھن کی بچت کے لیے دیگر اقدامات بھی متعارف کروائے ہیں۔ تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سول آرمڈ فورسز کو ان پابندیوں سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ ان اداروں کے لیے ورک فرام ہوم یا چار روزہ ورک ویک کا اطلاق نہیں ہوگا کیونکہ ان کی ذمہ داریاں مختلف نوعیت کی ہیں۔
وفاقی اور صوبائی ادارے کفایت شعاری پالیسی پر عملدرآمد کی ہفتہ وار رپورٹ حکومت کو پیش کریں گے۔ سرکاری دفاتر میں ای آفس نظام کو فروغ دینے کے لیے اے پی این ڈیوائسز کی فراہمی کا عمل بھی شروع کیا جا رہا ہے۔ اس مقصد کے لیے وزارتوں اور ڈویژنز کو اپنی ضروریات فوری طور پر وزارت آئی ٹی کو بھجوانے کی ہدایت دی گئی ہے۔
حکومت نے مالی بچت کو منظم انداز میں استعمال کرنے کے لیے وزیر اعظم آسٹیرٹی فنڈ 2026 قائم کیا ہے۔ اس فنڈ کے انتظام کے لیے ایک ذیلی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جس کی سربراہی سیکرٹری خزانہ کریں گے۔ کمیٹی میں صوبائی مالیاتی سیکریٹریز بھی شامل ہوں گے جو آئندہ اجلاس میں اپنی سفارشات پیش کریں گے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












