دبئی ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ، تیل کے ٹینک میں آگ لگ گئی

دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب ڈرون حملے کے نتیجے میں تیل کے ایک ٹینک میں آگ لگ گئی، جس کے بعد حفاظتی اقدامات کے طور پر پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی گئیں۔
دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب ڈرون حملے کے نتیجے میں تیل کے ایک ٹینک میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد حکام نے فوری طور پر ہنگامی کارروائیاں شروع کر دیں۔
دبئی میڈیا آفس کے مطابق سول ڈیفنس کی ٹیموں نے آگ پر قابو پا لیا اور واقعے میں کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی اڈوں پر حملے، ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کی درست کارروائیوں پر عسکری ماہرین حیران
حکام نے مسافروں اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہوائی اڈے پر پروازوں کی آمد و رفت عارضی طور پر معطل کی، مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی پروازوں کے بارے میں تازہ معلومات کے لیے متعلقہ فضائی کمپنیوں سے رابطہ کریں۔
پولیس نے ہنگامی کارروائیوں کے دوران ہوائی اڈے کی مرکزی سڑک اور سرنگ کو بھی عارضی طور پر بند کیا اور شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی۔
حکام کے مطابق سول ڈیفنس کی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ کو پھیلنے سے روک دیا اور صورتحال کو مکمل طور پر قابو میں لے لیا۔
یاد رہے کہ جنگ شروع ہونے سے پہلے دبئی کا یہ ہوائی اڈہ دنیا کا مصروف ترین بین الاقوامی ہوائی اڈہ سمجھا جاتا تھا، جہاں گزشتہ سال تقریباً نو کروڑ مسافروں نے سفر کیا تھا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











