امریکا کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، پاکستان ہی مرکزی ثالث ہے، ایرانی وزارت خارجہ

ایرانی وزارت خارجہ نے واضح کیا ہے کہ امریکا کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے اور نہ ہی دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کے لیے کوئی نیا ثالث موجود ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پریس بریفنگ کے دوران اہم سفارتی امور پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کبھی بھی مذاکرات سے پیچھے نہیں ہٹا ہے، تاہم اس وقت امریکا کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہو رہے ہیں۔ انہوں نے ان خبروں کی تردید کی کہ ایران اور امریکا کے درمیان بات چیت کے لیے کوئی نیا ثالث موجود ہے۔
اسماعیل بقائی کے مطابق پاکستان، ترکیہ اور قطر مفاہمتی یادداشت کی دوبارہ بحالی کی کوششیں کر رہے ہیں، جبکہ پاکستان ایران اور امریکا سے متعلق امور میں ایک مرکزی ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی ہیکرز نے 30 امریکی واٹر سسٹمز اور ایف بی آئی ڈائریکٹر کا ای میل اکاؤنٹ ہیک کر لیا
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ قطر کو جب بھی ضرورت پڑتی ہے، وہ سہولت کاری میں مدد فراہم کرتا ہے، جبکہ چین بھی اس خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے اپنی سفارتی صلاحیتوں کو استعمال کر رہا ہے۔
سمندری راستوں اور علاقائی صورتحال سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ایران عمان کے ساتھ مل کر آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راستے کے قیام پر کام کر رہا ہے اور اس سلسلے میں عمان کے ساتھ بات چیت کا عمل مسلسل جاری ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








