امریکی فوج نے ایران کے خلاف نئی حکمت عملی پر غور شروع کردیا، اہلکاروں سے غیر روایتی تجاویز طلب

امریکی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی فوج نے ایران پر دباؤ بڑھانے کے لیے اپنے اہلکاروں اور انٹیلی جنس تجزیہ کاروں سے نئی، تخلیقی اور غیر روایتی تجاویز طلب کر لی ہیں۔
سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے انٹیلی جنس شعبے کے ایک افسر نے فوجی تجزیہ کاروں کو بھیجے گئے پیغام میں ایران کے خلاف دباؤ بڑھانے اور اسے نقصان پہنچانے کے لیے نئی حکمت عملیوں پر غور کرنے کی ہدایت کی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پیغام میں روایتی فوجی حکمت عملی سے ہٹ کر ایسے مؤثر طریقے تجویز کرنے پر زور دیا گیا ہے جو ایران پر مزید دباؤ ڈالنے میں مددگار ثابت ہو سکیں۔
سی این این نے معاملے سے واقف ذرائع کے حوالے سے مزید بتایا کہ گزشتہ ہفتے بھی ایک سینئر امریکی فوجی افسر نے اسی نوعیت کا پیغام جاری کرتے ہوئے اہلکاروں سے ایران سے نمٹنے کے لیے نئے خیالات اور تجاویز طلب کی تھیں۔
رپورٹ کے مطابق فی الحال یہ واضح نہیں کیا گیا کہ ان تجاویز میں کس نوعیت کے اقدامات شامل ہو سکتے ہیں، یا ان میں فوجی، معاشی، سائبر یا دیگر ذرائع بھی زیر غور ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








