پیر، 16-مارچ،2026
پیر 1447/09/27هـ (16-03-2026م)

ہزاروں مزید اہداف باقی ہیں، اسرائیل کا ایران کیخلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان

16 مارچ, 2026 14:18

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران میں ہزاروں مزید اہداف موجود ہیں، جنہیں مستقبل میں نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان ایفی ڈیفرین نے ایک بریفنگ میں کہا ہے کہ ایران میں اب بھی ہزاروں ایسے اہداف موجود ہیں، جنہیں فوجی کارروائیوں میں نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کا تیل ذخائر پر اسرائیلی حملوں کو جنگی جرم قرار دینے کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج روزانہ کی بنیاد پر نئے اہداف کی نشاندہی کر رہی ہے اور یہ کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک تمام خطرات کو ختم نہیں کر دیا جاتا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایران اور حزب اللہ کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھے گا تاکہ خطے میں اپنے مقاصد حاصل کئے جا سکیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔