مسلم لیگ ن کا مہاجرین کی نشستوں سے کامیاب ارکان کو آزاد کشمیر کابینہ میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ

مسلم لیگ (ن) نے حکومت سازی کیلئے مختصر کابینہ کا فیصلہ کرتے ہوئے مہاجرین کی نشستوں والے ارکان کو شامل نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) نے حکومت سازی کے حوالے سے اپنی اہم ترین حکمت عملی طے کر لی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کے قائد نواز شریف نے حکومت سازی کے عمل سے متعلق مسلم لیگ (ن) کی بنیادی پالیسی اور ترجیحات مکمل طور پر واضح کر دی ہیں۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ مہاجرین کی نشستوں سے منتخب ہو کر آنے والے ارکان کو وفاقی کابینہ میں شامل نہیں کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر میں حکومت سازی کیلئے سادہ اکثریت حاصل کر لی، رانا ثناءاللہ
پارٹی کا مؤقف ہے کہ مہاجر ارکان کو کابینہ میں شامل کرنے سے قومی خزانے پر زائد مالی بوجھ بڑھے گا، جبکہ موجودہ معاشی حالات میں حکومت کی ترجیح قومی وسائل کی بچت ہے۔ اس لیے حکومت سازی کے عمل کے دوران ایک انتہائی مختصر اور جامع کابینہ تشکیل دینے کا حتمی فیصلہ کیا گیا ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق تشکیل دی جانے والی اس مختصر کابینہ میں صرف سینئر اور تجربہ کار منتخب ارکان کو ہی شامل کیا جائے گا تا کہ انتظامی امور کو بہتر اور فعال انداز میں چلایا جا سکے۔
دوسری طرف وزارتِ عظمیٰ کے لیے مسلم لیگ (ن) کے اندر ہی سینئر اور مرکزی رہنماؤں کی جانب سے لابنگ کا سلسلہ بھی تیزی سے جاری ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










