عیدالفطر کے موقع پر ملک بھر میں موسم کیسا رہےگا؟ پیشگوئی سامنے آگئی

What will the weather be like across the country on Eid-ul-Fitr? Forecast revealed
National Disaster Management Authority (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور تیز ہواؤں کے بارے میں پیشگی الرٹ جاری کر دیا ہے۔
ادارے کے مطابق 17 مارچ سے مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ پاکستان کے شمالی اور مغربی حصوں میں داخل ہو گا۔ اس سسٹم کے باعث 25 مارچ تک کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
محکمہ کے مطابق پنجاب کے بالائی اور وسطی علاقوں میں موسم زیادہ متاثر ہو سکتا ہے۔ Islamabad، Rawalpindi، Murree، گلیات، Jhelum، Chakwal، Sialkot، Gujranwala اور Lahore سمیت کئی شہروں میں آندھی اور بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ جنوبی پنجاب میں بھی موسم تبدیل ہونے کی توقع ہے۔ Multan، Khanewal، Bahawalpur، Bahawalnagar، Rahim Yar Khan اور Dera Ghazi Khan کے مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے۔
Khyber Pakhtunkhwa کے بیشتر اضلاع میں بھی 17 سے 25 مارچ کے دوران وقفے وقفے سے بارش ہو سکتی ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق اس دوران بعض علاقوں میں تیز ہوائیں اور گرج چمک بھی دیکھنے میں آ سکتی ہے۔ پہاڑی علاقوں میں موسم زیادہ سرد اور خراب رہنے کا امکان ہے۔
Balochistan میں 17 سے 23 مارچ کے دوران مختلف علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے اور آندھی آنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ بعض مقامات پر بارش بھی ہو سکتی ہے۔ محکمہ کے مطابق ساحلی اور پہاڑی علاقوں میں موسم کا اثر زیادہ محسوس کیا جا سکتا ہے۔
Sindh میں مجموعی طور پر موسم زیادہ تبدیل ہونے کی توقع نہیں ہے۔ تاہم چند شہروں میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ Sukkur، Larkana، Jacobabad، Dadu، Karachi اور Hyderabad کے چند علاقوں میں کہیں کہیں بادل برس سکتے ہیں۔
اسی طرح Gilgit-Baltistan اور Azad Kashmir میں بھی 17 سے 25 مارچ کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ بلند پہاڑی علاقوں میں برفباری بھی ہو سکتی ہے جس سے درجہ حرارت میں کمی آنے کا امکان ہے۔
این ڈی ایم اے نے ممکنہ موسمی صورتحال کے پیش نظر تمام صوبائی اور ضلعی اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ متعلقہ محکموں سے کہا گیا ہے کہ وہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے پیشگی تیاری مکمل رکھیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








