عید کے چاند سے متعلق چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے بڑا اعلان کردیا

Chairman of the Central Ruet-e-Hilal Committee Makes Major Announcement Regarding the Eid Moon
اسلام آباد میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس 19 مارچ کو منعقد ہوگا۔
اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔ اجلاس میں ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں اور معلومات کا جائزہ لیا جائے گا تاکہ عید الفطر کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کیا جا سکے۔
مرکزی اجلاس کے ساتھ ساتھ مختلف بڑے شہروں میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی ہوں گے۔ کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور دیگر شہروں میں مقامی کمیٹیاں چاند دیکھنے کی کوشش کریں گی۔ ان کمیٹیوں کو چاند نظر آنے سے متعلق موصول ہونے والی شہادتیں مرکزی کمیٹی کو ارسال کی جائیں گی۔
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا ہے کہ شوال کے چاند کا اعلان شہادتوں کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
دوسری جانب سعودی عرب میں بھی شوال کا چاند دیکھنے کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ سعودی عدالتی کونسل کے مطابق 18 مارچ کو اجلاس منعقد ہوگا۔ اس موقع پر ملک بھر میں 29ویں روزے کے بعد چاند دیکھنے کی کوشش کی جائے گی۔ اگر چاند نظر آ گیا تو اگلے دن عید الفطر منائی جائے گی، بصورت دیگر رمضان المبارک کے تیس روزے مکمل کیے جائیں گے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








