منگل، 17-مارچ،2026
منگل 1447/09/28هـ (17-03-2026م)

امریکی عہدیدار کے بیان پر شدید احتجاج، ذمہ داروں کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا، ایرانی وزیر خارجہ

17 مارچ, 2026 09:44

ایران کے وزیر خارجہ نے ایک امریکی عہدیدار کے بیان پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جاری جنگ کے دوران ایسی زبان استعمال کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایک سینئر امریکی عہدیدار پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے جنگ کے دوران ایسی زبان استعمال کی ہے، جو عالمی قوانین کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ جنگ کے دوران کوئی رعایت نہیں دی جائے گی جیسے الفاظ استعمال کرنا طاقت کا اظہار نہیں بلکہ اخلاقی دیوالیہ پن اور مسلح تنازعات کے قوانین سے ناواقفیت کو ظاہر کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دو ہفتوں کی جنگ کے بعد امریکا دنیا سے روسی تیل خریدنے کی بھیک مانگ رہا ہے؛ ایرانی وزیرخارجہ

عراقچی نے امریکی عہدیدار کو مشورہ دیا کہ وہ جنگ کے دوران طرز عمل سے متعلق عالمی قانونی ضابطوں کا مطالعہ کریں۔ انہوں نے خاص طور پر ہیگ کنونشن اور عالمی فوجداری عدالت کے روم معاہدے کا حوالہ دیا۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ان قانونی اصولوں کو نظر انداز کیا گیا تو متعلقہ حکام کو مستقبل میں عالمی احتساب کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اپنے پیغام میں ایرانی وزیر خارجہ نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ اس قسم کی جنگی زبان استعمال کرنے والے عہدیداروں کو بھی مستقبل میں انہی الزامات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جن کا سامنا اسرائیلی قیادت کو جنگی اقدامات کے باعث کرنا پڑ رہا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔