منگل، 4-اگست،2026
منگل 1448/02/21هـ (04-08-2026م)

ایران سے مذاکرات جاری ہیں، یہ ان کا آخری موقع ہے، ورنہ تباہی ہوگی، صدر ٹرمپ

04 اگست, 2026 09:18

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ عرب ممالک کی درخواست پر ایران سے مذاکرات جاری ہیں اور یہ تہران کے پاس آخری موقع ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ بات چیت سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر اور دیگر دوست ممالک کی خصوصی درخواست پر کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کی ایران کو آبنائے ہرمز کے جنوبی راستے پر رعایت کی پیشکش

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متنبہ کیا کہ ایران کے پاس ایک اچھے معاہدے پر دستخط کرنے کا یہ آخری موقع ہے۔ اگر ایران اس معاہدے پر رضامند نہ ہوا تو اسے شدید تباہی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایران کو ایک تباہ کن ضرب لگانے سے پہلے ہر ممکن آخری موقع دینا چاہتے ہیں تاکہ شاید اس معاملے میں کوئی مثبت پیشرفت ہو سکے۔

امریکی صدر نے مزید امید ظاہر کی کہ ایران اس بار درست فیصلہ کرے گا۔ اس کے ساتھ ہی ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح اعلان کیا کہ وہ ایران کو کسی بھی صورت آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے فیس وصول کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔