عبداللہ شفیق کی سنچری، بابر اعظم کے 86 رنز، پاکستان کی ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ پر گرفت مضبوط

عبداللہ شفیق کی شاندار سنچری اور بابر اعظم کے 86 رنز کی بدولت پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شاندار واپسی کی ہے۔
پاکستان کے بلے بازوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے کھیل پر اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے۔
بابر اعظم اور عبداللہ شفیق کے درمیان 168 رنز کی ناٹ آؤٹ شراکت داری کی بدولت پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے پہلی اننگز کے 344 رنز کے جواب میں زبردست پیشرفت کی ہے اور ٹیم اب صرف 78 رنز کے خسارے میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بابر اعظم کی نصف سنچری بھی ٹیم کو نہ بچا سکی، ویسٹ انڈیز نے پہلا ٹیسٹ جیت لیا
عبداللہ شفیق نے دن کے اختتامی لمحات میں اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 6 ویں سنچری مکمل کی، جو 2024 کے بعد ان کی پہلی سنچری ہے۔
دوسری جانب بابر اعظم اپنی سنچری سے صرف 14 رنز کی دوری پر ہیں اور وہ 86 رنز پر ناٹ آؤٹ کھیل رہے ہیں۔ اس سے قبل پاکستان کی اننگز کا آغاز اذان اویس کے شاندار نصف سنچری کے ساتھ ہوا تھا، لیکن امام الحق جلد آؤٹ ہو گئے۔
اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی اننگز میں 344 رنز بنائے۔ روزسٹن چیز اور جسٹن گریوز کی نصف سنچریوں نے ان کی ٹیم کو ایک بہتر اسکور تک پہنچانے میں مدد کی۔
پاکستان کی جانب سے علی عثمان، عبید شاہ اور ساجد خان نے اہم وکٹیں حاصل کرکے ویسٹ انڈیز کی اننگز کا خاتمہ کیا۔ پاکستان کے بیٹرز نے اس میچ میں زبردست کلاس اور اعتماد کا مظاہرہ کیا ہے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











