منگل، 17-مارچ،2026
منگل 1447/09/28هـ (17-03-2026م)

ایران سے پاکستانی شہریوں کی واپسی جاری، مجموعی تعداد پانچ ہزار سے زائد ہوگئی

17 مارچ, 2026 14:03

ایران سے پانچ ہزار سے زائد پاکستانی شہری وطن واپس پہنچ چکے ہیں اور سرحدی اضلاع میں ان کی سہولت کے لیے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ایران سے پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے اور اٹھائیس فروری سے لے کر گزشتہ رات تک پانچ ہزار چھ سو پندرہ پاکستانی شہری ضلع گوادر اور ضلع چاغی کے راستے پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان افراد کے ساتھ دو ہزار ایک سو ستر ایرانی ڈرائیورز سمیت چار سو اکتیس دیگر غیر ملکی شہری بھی پاکستان میں داخل ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران جنگ کو مذہبی رنگ دینے کا الزام، امریکی وزیر دفاع پر شدید تنقید

وزیراعلیٰ کے مطابق گوادر اور چاغی کی ضلعی انتظامیہ نے سرحد پر آنے والے مسافروں کی بہترین دیکھ بھال کی اور انہیں ان کی منزل تک پہنچانے کے لئے ہر ممکن سہولت فراہم کی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان سرحدی کراسنگ پوائنٹس پر مسافروں کی سہولت، حفاظت اور آرام کو یقینی بنانے کے لیے مکمل طور پر مستعد ہے۔

حکام کے مطابق مسافروں کو بنیادی سہولیات، رہائش اور طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے تاکہ انہیں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔