منگل، 17-مارچ،2026
منگل 1447/09/28هـ (17-03-2026م)

خیبر پختونخوا میں کچرے سے ایندھن بنانے کا منصوبہ منظور

17 مارچ, 2026 15:13

خیبر پختونخوا میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کمیٹی کے اجلاس میں پشاور میں کچرے کو ایندھن میں تبدیل کرنے کے منصوبے کی منظوری دے دی گئی، جس سے ماحولیات اور معیشت دونوں کو فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کمیٹی کا دسواں اجلاس منعقد ہوا، جس میں پشاور میں کچرے کو ایندھن میں تبدیل کرنے کے منصوبے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ یہ منصوبہ درآمدی کوئلے پر انحصار کم کرنے، زرمبادلہ کی بچت اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں مدد دے گا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے شہر کے کچرے کو مفید ایندھن میں تبدیل کیا جائے گا، جسے صنعتی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں : فنڈز کا انتظار کرتے کرتے خیبرپختونخوا کا چار سالہ بلدیاتی نظام اپنی مدت پوری کرگیا

بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس منصوبے کے تحت تیار ہونے والا ایندھن سیمنٹ صنعت میں کوئلے کے متبادل کے طور پر استعمال ہو سکے گا۔

حکام کے مطابق منصوبے سے لینڈ فل سائٹس پر کچرے کے ذخیرے میں کمی آئے گی اور ماحولیاتی بہتری ممکن ہو سکے گی۔

اس کے علاوہ منصوبہ گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی اور ماحول دوست ویسٹ مینجمنٹ کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ شمشتو لینڈ فل سائٹ پر میٹریل ریکوری اور پروسیسنگ کی جدید سہولیات قائم کی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ یہ منصوبہ نہ صرف ماحول کے لیے فائدہ مند ہوگا بلکہ معیشت کو بھی مضبوط بنانے میں مدد دے گا اور پشاور میں جدید ویسٹ مینجمنٹ نظام کی بنیاد رکھے گا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔