یومِ پاکستان کی مرکزی پریڈ منسوخ، صدر نے دستخط کردیئے

ملک میں جاری معاشی دباؤ اور خلیجی صورتحال کے پیش نظر حکومت نے یومِ پاکستان کی روایتی تقریبات محدود کرنے کا اہم فیصلہ کر لیا ہے۔
صدر مملکت نے یومِ پاکستان 23 مارچ 2026 کی مرکزی پریڈ اور اس سے متعلقہ تمام تقریبات نہ کرنے کی سمری کی منظوری دے دی ہے۔
یہ فیصلہ وزیر اعظم کی ایڈوائس پر کیا گیا ہے، جس میں موجودہ خلیجی تیل بحران اور حکومت کی جانب سے اپنائی گئی کفایت شعاری پالیسی کو مدنظر رکھا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : یو اے ای میں میزائل کا ملبا گرنے سے پاکستانی شہری جاں بحق
سرکاری اعلامیے کے مطابق ملک کو درپیش معاشی چیلنجز اور عالمی حالات کے تناظر میں قومی وسائل کے محتاط استعمال کو ترجیح دی جا رہی ہے۔
صدر مملکت نے اس موقع پر کہا کہ وسائل کا ذمہ دارانہ استعمال صرف حکومت ہی نہیں بلکہ ہر شہری کی ذمہ داری ہے اور موجودہ حالات میں سادگی اختیار کرنا وقت کی ضرورت ہے۔
حکام کے مطابق یومِ پاکستان کے موقع پر دیئے جانے والے اعزازات کی تقریب کو بھی ملتوی کر دیا گیا ہے، جو اب 28 اپریل 2026 کو منعقد ہوگی۔ اس فیصلے کا مقصد غیر ضروری اخراجات میں کمی اور وسائل کو عوامی فلاح کے لیے استعمال کرنا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









