پاکستان میں آج عید کا چاند نظر آئے گا یا نہیں؟ اسپارکو کی نئی پیشگوئی

Will the Eid moon be sighted in Pakistan today? New prediction by SUPARCO
پاکستان میں شوال کے چاند کو دیکھنے کے لیے آج شام مرکزی رویت ہلال کمیٹی اور ذیلی کمیٹیوں کے اجلاس ہوں گے۔
اس حوالے سے اسپارکو کی جانب سے نئی پیشگوئی بھی سامنے آئی ہے۔ اسپارکو کے ڈویژنل ہیڈ آسٹروفزکس غلام مصطفیٰ لغاری نے بتایا کہ نیا چاند جمعرات 19 مارچ 2026 کو صبح 6 بج کر 23 منٹ پر پیدا ہوچکا ہے۔ آج غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 12 گھنٹے اور 41 منٹ ہوگی۔ پاکستان کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور غروب مہتاب کے درمیان تقریباً 28 منٹ کا وقفہ متوقع ہے۔
سائنسی بنیادوں پر رویت کے لیے چاند کی کم از کم عمر 19 گھنٹے ہونی چاہیے اور نظر آنے کا دورانیہ 40 سے 45 منٹ ہونا ضروری ہے۔ اس لیے ماہرین کا کہنا ہے کہ آج چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔ امکان یہی ہے کہ پاکستان میں عیدالفطر ہفتہ 21 مارچ کو منائی جائے گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









