جمعہ، 20-مارچ،2026
جمعہ 1447/10/01هـ (20-03-2026م)

عیدالفطر پر کتنے گھنٹے گیس کی فراہمی کی جائے گی؟ اہم اعلان ہو گیا

20 مارچ, 2026 07:36

سوئی سدرن گیس کمپنی نے عیدالفطر کے موقع پر گیس کی فراہمی کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق چاند رات کو گیس کی سپلائی مسلسل جاری رہے گی اور کسی قسم کی بندش نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ عید کے پہلے دن بھی رات 12 بجے تک بلا تعطل گیس فراہم کی جائے گی تاکہ شہری کھانا پکانے اور دیگر ضروریات باآسانی پوری کر سکیں۔

تاہم عید کے پہلے اور دوسرے دن کے درمیان رات 12 بجے سے صبح 6 بجے تک گیس کی سپلائی معطل رہے گی۔ اس کے بعد صبح 6 بجے سے رات 12 بجے تک گیس دوبارہ دستیاب ہوگی۔ اسی طرح عید کے دوسرے اور تیسرے دن کے درمیان بھی رات کے اوقات میں سپلائی بند رہے گی جبکہ دن کے وقت گیس فراہم کی جاتی رہے گی۔

کمپنی کے مطابق عید کے تیسرے دن سے گیس کی فراہمی کا دورانیہ کم کر کے صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک کر دیا جائے گا۔ اس کے بعد گیس سپلائی معمول کے شیڈول کے مطابق بحال کر دی جائے گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔