سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کا نوٹیفکیشن جاری

Extremely bad news has emerged for government employees
محکمہ خزانہ پنجاب نے سرکاری افسران کی تنخواہوں میں کٹوتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
اس فیصلے کے تحت گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران کی دو دن کی تنخواہ کاٹی جائے گی۔ یہ رقم وفاقی حکومت کے ایمرجنسی فنڈ میں جمع کروائی جائے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اعلیٰ حکومتی عہدیدار بھی اس کٹوتی میں شامل ہوں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب، صوبائی وزرا، اسپیشل اسسٹنٹس، ایڈوائزرز اور پارلیمانی سیکریٹریز کی دو ماہ کی تنخواہیں کاٹی جائیں گی۔ اسی طرح پنجاب اسمبلی کے تمام اراکین کی تنخواہوں میں بھی دو ماہ کے لیے 25 فیصد کمی کی جائے گی۔
یہ اقدام مالی نظم و ضبط برقرار رکھنے اور ہنگامی صورتحال میں حکومتی وسائل کو مضبوط بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ اس فیصلے سے سرکاری سطح پر اخراجات کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












