سرکاری دفاتر میں حاضری سے متعلق نئی ہدایات جاری

Important News for Government Employees; Big Decision Announced by the Government
وزیراعظم کی کفایت شعاری مہم کے تحت سرکاری دفاتر میں حاضری کے حوالے سے نئی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
اعلامیے کے مطابق 24 مارچ کو ڈیوٹی پر آنے والے افسران اور عملے کا 50 فیصد مکمل ہفتے کام کرے گا، جبکہ باقی 50 فیصد عملہ روٹیشن پالیسی کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دے گا۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ متبادل دنوں میں ڈیوٹی دینے والا عملہ 30 مارچ سے 2 اپریل تک حاضر ہوگا۔ متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ نئے احکامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
دوسری جانب حکومت نے رمضان کے بعد سرکاری دفاتر کے نئے اوقات کار بھی جاری کر دیے ہیں۔ پانچ دن کام کرنے والے دفاتر صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کھلے رہیں گے، اور ایک سے ڈیڑھ بجے تک کھانے اور نماز کا وقفہ ہوگا۔ جبکہ چھ دن کام کرنے والے دفاتر صبح 8 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک عوام کو خدمات فراہم کریں گے۔ نئے دفتری اوقات کار عید کے بعد فوری طور پر نافذ ہوں گے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









