اتوار، 22-مارچ،2026
اتوار 1447/10/03هـ (22-03-2026م)

آبنائے ہرمز کھولو ورنہ بجلی گھر تباہ کر دیں گے، ٹرمپ کا ایران کو 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم

22 مارچ, 2026 09:48

امریکی صدر نے ایران کو دھمکی دی ہے کہ اگر 48 گھنٹوں کے اندر آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر نہ کھولا گیا تو ایران کے بجلی گھروں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

امریکہ اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے چوتھے ہفتے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انتہائی سخت الٹی میٹم جاری کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے، مگر میں نہیں، امریکی صدر

صدر ٹرمپ نے مطالبہ کیا ہے کہ ایران 48 گھنٹوں کے اندر آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی نقل و حرکت پر عائد تمام پابندیاں ختم کرے، بصورتِ دیگر امریکہ ایران کے تمام بجلی گھروں کو تباہ کر دے گا۔

ٹروتھ سوشل پر جاری پیغام میں انہوں نے واضح کیا کہ حملوں کا آغاز ایران کے سب سے بڑے بجلی گھر سے کیا جائے گا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ صدر ٹرمپ نے محض ایک روز قبل جنگ ختم کرنے کے حوالے سے بیان دیا تھا، لیکن اب وہ ایک نئی اور بڑی فوجی کارروائی کی جانب اشارہ کر رہے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔