اتوار، 22-مارچ،2026
اتوار 1447/10/03هـ (22-03-2026م)

مقبوضہ علاقوں کے آسمان پر ایرانی میزائلوں کا راج ہے، پاسدارانِ انقلاب

22 مارچ, 2026 11:50

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی ایروسپیس فورس کے کمانڈر نے اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ علاقوں کی فضاؤں پر اب ایران کا مکمل غلبہ قائم ہو چکا ہے۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی ایروسپیس فورس کے سربراہ سید ماجد موسوی نے ایک انتہائی پر اعتماد بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے بعد اسرائیل کے مقبوضہ علاقوں پر ایران کے بیٹوں کا غلبہ قائم ہو چکا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل کے وہ تمام علاقے جن پر اس نے قبضہ کر رکھا ہے، ان کے آسمان پر اب ایرانی میزائلوں کا راج ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ڈیمونا پر حملہ ایران کے منظم کمانڈ سسٹم کا ثبوت ہے، ماہرین

کمانڈر موسوی کا کہنا تھا کہ ایران کی نئی جنگی حکمت عملی اور جدید لانچنگ سسٹم دیکھ کر امریکی اور صیہونی کمانڈر حیران رہ جائیں گے۔

انہوں نے مزید اعلان کیا کہ آج رات مقبوضہ علاقوں کا جنوبی حصہ کئی گھنٹوں تک ایرانی میزائلوں کی روشنی سے چمکتا رہے گا، جس کا مقصد دشمن کے دلوں میں خوف پیدا کرنا ہے۔

خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر کے ترجمان نے بھی تصدیق کی ہے کہ ایران اب زیادہ جدید ہتھیاروں کے ساتھ میدانِ جنگ میں داخل ہو چکا ہے اور دشمن کے لیے زمین تنگ کر دی جائے گی۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔