اتوار، 22-مارچ،2026
اتوار 1447/10/03هـ (22-03-2026م)

پانی کی قلت قومی مسئلہ ہے، بھارت آبی وسائل کو ہتھیار نہ بنائے، صدر مملکت

22 مارچ, 2026 14:57

صدر مملکت نے پانی کی قلت کو قومی مسئلہ قرار دیتے ہوئے خواتین پر اس کے اثرات اور بھارت کی آبی جارحیت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ آب کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پانی کی قلت کا مسئلہ پوری دنیا کے لیے ایک سنگین چیلنج بن چکا ہے، تاہم اس کے اثرات معاشرے کے تمام طبقات پر یکساں نہیں ہوتے۔

انہوں نے خاص طور پر نشاندہی کی کہ محفوظ پانی کی عدم دستیابی کی صورت میں خواتین اور بچیاں سب سے زیادہ متاثر ہوتی ہیں، کیونکہ پاکستان کے کئی علاقوں میں آج بھی خواتین کو دور دراز کے غیر محفوظ ذرائع سے پانی لانا پڑتا ہے۔

صدر نے زور دیا کہ محفوظ اور قابل اعتماد پانی کی فراہمی کو قومی ترجیح بنانا وقت کی ضرورت ہے اور اس حوالے سے فیصلہ سازی میں خواتین کی شمولیت کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : صرف ہندوؤں سے کاروبار ہوگا : مہاراشٹر میں فلم کی نمائش کے بعد حلف سے بھارت بھر میں شدید تنازع

انہوں نے بڑھتی ہوئی آبادی اور موسمیاتی تبدیلیوں کو پانی پر بڑھتے ہوئے دباؤ کی بڑی وجوہات قرار دیا۔ صدر زرداری نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ آبی وسائل کو بطور ہتھیار استعمال کرنا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور نہایت تشویشناک عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ خطے میں پانی کی منصفانہ تقسیم کا ضامن ہے، بھارت سے معاہدے پر مکمل عمل درآمد بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔