پیر، 23-مارچ،2026
پیر 1447/10/04هـ (23-03-2026م)

شجاع آباد فلائی اوور پر وین اور موٹر سائیکل میں تصادم، دو افراد جاں بحق

23 مارچ, 2026 15:10

شجاع آباد میں ایک خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ متعدد بچے اور خواتین زخمی ہو گئے، جن میں کئی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

شجاع آباد کے علاقے چک آر ایس فلائی اوور پر ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں تیز رفتار مسافر وین اور موٹر سائیکل کے درمیان اوور ٹیکنگ کے دوران تصادم ہو گیا۔

حادثہ اس قدر شدید تھا کہ موقع پر دو افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ پندرہ سے زائد افراد زخمی ہو گئے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان اور سعودی عرب کا مسلم ممالک کے درمیان تصادم روکنے پر اتفاق

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں سے ایک کی شناخت محمد شان کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ ایک دس سالہ بچے کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں آٹھ افراد کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں نشتر ٹو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حادثے کے بعد جاں بحق افراد کی لاشیں سول اسپتال منتقل کر دی گئیں، جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور غیر محتاط اوور ٹیکنگ کے باعث پیش آیا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔