اسرائیل کا ایران امریکہ مذاکرات پر عدم اعتماد، جنگ کے خاتمے کا امکان مسترد کردیا

امریکہ کی جانب سے ایران کے ساتھ مذاکرات میں مثبت پیش رفت کے دعوؤں کے باوجود اسرائیل نے جنگ کے فوری خاتمے کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ فوجی کارروائیاں روکنے اور ممکنہ معاہدے کے حوالے سے ظاہر کی گئی خوش آئند رپورٹوں کے برعکس اسرائیل اس معاملے میں پرجوش نظر نہیں آتا۔
ایک اسرائیلی عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ اگرچہ تل ابیب کو صدر ٹرمپ کے ان بیانات سے پہلے مطلع کر دیا گیا تھا، جنہوں نے دنیا بھر کو حیران کیا، لیکن اسرائیل فی الحال جنگ کے خاتمے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکام توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنانے سے گریز کرتے ہوئے اپنے فوجی آپریشنز جاری رکھنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایران اور امریکہ کے درمیان بیک چینل رابطوں میں پاکستان کا مرکزی کردار ہے، برطانوی اخبار
اسرائیلی ذرائع کا کہنا ہے کہ تہران کے ساتھ کسی بھی معاہدے کے پائیدار ہونے کی کوئی ضمانت نہیں ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ وہ کسی بھی ایسے برے معاہدے کو قبول نہیں کریں گے، جس سے ایران کی فوجی اور جوہری قوت کو مکمل طور پر کچلا نہ جا سکے۔
اگرچہ اسرائیل بجلی کے گھروں کو نشانہ نہ بنانے کی امریکی تجویز پر عمل درآمد کر سکتا ہے، تاہم تہران کو عسکری طور پر کمزور رکھنے کے اپنے ہدف سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












