دفاتر میں ورک فرام ہوم کا آغاز کب سے ہو گا؟ اہم اعلان ہو گیا

When will work from home begin in offices? Important announcement made
وفاقی حکومت نے بڑھتے ہوئے توانائی بحران اور اخراجات میں کمی کے لیے کفایت شعاری مہم کے تحت اہم فیصلے کر لیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سرکاری دفاتر کے اوقات کار میں بڑی تبدیلی کی جا رہی ہے، جس کے تحت اب دفاتر ہفتے میں صرف چار دن کھلے رہیں گے۔ یہ اقدام ملک میں ایندھن اور بجلی کے بڑھتے ہوئے دباؤ کو کم کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔
نئے شیڈول کے مطابق سرکاری دفاتر پیر سے جمعرات تک کام کریں گے جبکہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو تعطیل ہوگی۔ تاہم بینکوں، اسپتالوں، صنعت اور زراعت جیسے اہم شعبوں کو اس فیصلے سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے تاکہ عوامی خدمات متاثر نہ ہوں۔
حکومت نے دفاتر میں حاضری کا نیا نظام بھی متعارف کروایا ہے۔ اس کے تحت ایک وقت میں صرف 50 فیصد عملہ دفتر میں موجود ہوگا جبکہ باقی ملازمین گھر سے کام کریں گے۔ اس طریقہ کار کے ذریعے نہ صرف رش کم ہوگا بلکہ توانائی کے استعمال میں بھی کمی آئے گی۔
ملازمین کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلا گروپ پیر اور منگل کو دفتر آئے گا اور باقی دن گھر سے کام کرے گا۔ جبکہ دوسرا گروپ بدھ اور جمعرات کو دفتر میں حاضر ہوگا اور باقی دن ریموٹ طریقے سے کام جاری رکھے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ورک فرام ہوم نظام کو نافذ کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور اہم وزارتوں میں اس پر فوری عملدرآمد شروع کیا جا رہا ہے۔ اس اقدام سے بجلی، ایندھن اور دیگر اخراجات میں نمایاں کمی آئے گی اور وسائل کا بہتر استعمال ممکن ہو سکے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











