بدھ، 25-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونیوالوں کیلئے اہم خبر

25 مارچ, 2026 09:05

حکومت نے غریب اور مستحق خاندانوں کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امدادی رقم میں اضافہ کر دیا ہے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق بینظیر کفالت پروگرام کے تحت رجسٹرڈ خواتین کو ملنے والی سہ ماہی امداد بڑھا دی گئی ہے۔ پہلے یہ رقم 13 ہزار 500 روپے تھی، جسے اب بڑھا کر 14 ہزار 500 روپے کر دیا گیا ہے۔ اس فیصلے سے لاکھوں مستحق خواتین کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔

اس کے ساتھ ساتھ بچوں کے لیے جاری مختلف پروگرامز میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ بینظیر نشوونما پروگرام کے تحت فی بچہ ملنے والے وظیفے میں 500 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اسی طرح بینظیر تعلیمی وظائف میں بھی ہر طالب علم کے لیے 500 روپے بڑھا دیے گئے ہیں۔

 

 

ان اقدامات کا مقصد نہ صرف مالی مدد فراہم کرنا ہے بلکہ بچوں کی بہتر تعلیم اور صحت کو بھی یقینی بنانا ہے۔ حکومت چاہتی ہے کہ مستحق خاندانوں کے بچے تعلیم حاصل کریں اور صحت مند زندگی گزار سکیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔