آج بادل کہاں کہاں برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

Where will it rain today? Meteorological Department issues forecast
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے ملک میں بارش کا نیا سلسلہ شروع ہو رہا ہے، اور پنجاب کے کئی شہروں میں موسلادھار بارش متوقع ہے۔ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، سیالکوٹ، ملتان اور فیصل آباد میں آج بارش ہونے کا امکان ہے۔ اسی طرح قصور، اوکاڑہ، نارووال، بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں بھی بادل برس سکتے ہیں۔
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی آج بارش کے امکانات ہیں۔ خیبرپختونخوا کے اضلاع میں آج اور کل تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ 28 سے 30 مارچ تک بارشیں شدید ہو سکتی ہیں، اور گلگت بلتستان میں برفباری جبکہ خیبرپختونخوا کے کچھ علاقوں میں ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
سندھ میں بھی بارش کا امکان ہے، کراچی میں تیز ہواؤں اور آندھی کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ سکھر، دادو، لاڑکانہ، جیکب آباد اور دیگر علاقوں میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
این ڈی ایم اے نے بارشوں کے پیش نظر وارننگ جاری کی ہے۔ پہاڑی علاقوں میں برفباری کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے۔ شہریوں کو احتیاط برتنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









