بدھ، 25-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق بڑی خبر آگئی

25 مارچ, 2026 12:38

پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنسنگ سہولیات میں حالیہ دنوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

 ہیڈ آف ٹریفک کی ہدایت پر کیے گئے اقدامات کے بعد شہریوں کو تیز اور آسان خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔ گزشتہ 100 روز کے دوران صوبے بھر میں مجموعی طور پر 55 لاکھ ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق اس دوران 22 لاکھ سے زائد شہریوں کو لرننگ ڈرائیونگ لائسنس دیا گیا، جبکہ ایک لاکھ 47 ہزار شہریوں کو ریگولر ڈرائیونگ لائسنس فراہم کیے گئے۔ مزید برآں، 1 لاکھ 86 ہزار سے زائد شہریوں نے اپنے لرننگ، ریگولر اور انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کروائی، جبکہ 8 ہزار 700 سے زائد شہریوں نے گمشدہ لائسنس دوبارہ حاصل کیے۔

اسی دوران 13 ہزار 700 سے زائد شہریوں کو انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ بھی جاری کیے گئے۔ جدید سہولیات کے باعث 21 لاکھ 42 ہزار سے زائد شہریوں نے آن لائن لائسنسنگ سسٹم سے بھی فائدہ اٹھایا۔

ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر کے مطابق پولیس خدمت مراکز اور لائسنسنگ سینٹرز شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے میں مصروف ہیں۔ شہریوں کی آسانی کے لیے لائسنسنگ سینٹرز کی تعداد اور اوقات کار میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔