عوامی سہولت کیلئے ٹول پلازوں کے بارے میں اہم فیصلہ

Important decision regarding toll plazas for public convenience
صوبے بھر میں ٹول پلازوں کے نظام کو جدید بنانے کے لیے محکمہ ہائی وے نے ایک اہم قدم اٹھا لیا ہے۔
حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام مینول ٹول پلازوں کو مرحلہ وار ڈیجیٹل نظام پر منتقل کیا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد ٹول وصولی میں شفافیت لانا اور اوور چارجنگ جیسے مسائل کا خاتمہ کرنا ہے۔ اس حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں اعلیٰ حکام نے منصوبے کی تفصیلات کا جائزہ لیا۔
اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ صوبے کے 41 ٹول پلازوں کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اپ گریڈ کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ایک نیا ڈیجیٹل ڈیش بورڈ بھی متعارف کروایا جائے گا جس کے ذریعے ٹول کلیکشن کی نگرانی کی جا سکے گی۔
صوبائی وزیر نے واضح کیا کہ اوور چارجنگ کی شکایات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو سخت ہدایات جاری کیں کہ ایسے عناصر کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور مقدمات درج کیے جائیں۔ عوام کو ریلیف دینا حکومت کی ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام ٹول پلازوں پر ایم ٹیگ کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔ اس سے گاڑیوں کی آمد و رفت تیز ہوگی اور ادائیگی کا عمل آسان ہو جائے گا۔ اس کے علاوہ ٹول پلازوں کے انفراسٹرکچر کو بھی بہتر بنایا جا رہا ہے تاکہ جدید نظام کو مؤثر انداز میں چلایا جا سکے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









