جمعرات، 26-مارچ،2026
جمعرات 1447/10/07هـ (26-03-2026م)

مودی حکومت کی ناقص توانائی پالیسی، بھارت بھر میں پیٹرول پمپس پر میلوں لمبی قطاریں

26 مارچ, 2026 11:56

بھارت میں پیٹرولیم مصنوعات کی شدید قلت کے باعث شہری خوف و ہراس کا شکار ہیں اور پیٹرول پمپس پر میلوں لمبی قطاریں لگ چکی ہیں۔

بھارت میں پیٹرولیم مصنوعات کے شدید بحران نے مودی حکومت کی معاشی اور توانائی پالیسیوں کا پول کھول دیا ہے۔ عالمی میڈیا گروپ الجزیرہ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق بھارت بھر میں ایندھن کی شدید قلت کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل چکا ہے، جس کے نتیجے میں پیٹرول پمپس پر عوام کا غیر معمولی رش اور میلوں لمبی قطاریں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔

صورتحال اس قدر کشیدہ ہو چکی ہے کہ پیٹرول پمپس پر لڑائی جھگڑوں اور ہنگامہ آرائی کو روکنے کے لیے حکومت کو پولیس کی بھاری نفری تعینات کرنی پڑی ہے تاکہ نظم و ضبط برقرار رکھا جا سکے۔

مودی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے بھارتی شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے پیٹرول پمپس پر خوار ہو رہے ہیں، لوگ دن رات قطاروں میں لگ کر اپنی باری کا انتظار کر رہے ہیں، لیکن اس کے باوجود اکثر پمپس پر ایندھن دستیاب نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مودی سرکاری کی ناقص پالیسیوں کے باعث بھارتی عوام لکڑی اور کوئلہ جلانے پر مجبور

شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرول نہ ملنے کے خدشات واضح ہیں اور حکومت اس بحران کو حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام نظر آتی ہے۔ الجزیرہ کے مطابق مودی سرکار کی ناقص منصوبہ بندی نے عام آدمی کی زندگی کو عذاب بنا دیا ہے۔

معاشی اور دفاعی ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پیٹرولیم بحران پر بھارتی عوام میں پھیلنے والا یہ خوف دراصل حکومتی نااہلی اور بروقت فیصلے نہ کرنے کا منطقی نتیجہ ہے۔

ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ مودی سرکار کی نااہلی کے باعث بھارتی معیشت کو نہ صرف توانائی کے بحران کا سامنا ہے بلکہ بھارتی کرنسی پر بڑھتا ہوا دباؤ اور ترسیلاتِ زر میں نمایاں کمی جیسے سنگین مسائل نے ملک کو معاشی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔

ماہرین نے خاص طور پر اس نکتے پر زور دیا ہے کہ ایران کے ساتھ بھارت کا دوغلہ رویہ اب توانائی بحران کی صورت میں سامنے آ رہا ہے، کیونکہ بھارت نے اپنے قریبی توانائی پارٹنر کے بجائے دیگر مفادات کو ترجیح دی، جس کا خمیازہ اب پوری قوم بھگت رہی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔